نئے مالی سال کے دوران چینی کی برآمد میں کمی

Sugar

Sugar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نئے مالی سال کے پہلے مہینے میں اڑتیس ہزار ٹن چینی برآمد کی گئی جس سے اٹھارہ کروڑ چھیاسٹھ لاکھ ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوا۔

جون کے دوران ملک سے برآمد کی گئی چینی کی مقدار ایک لاکھ چودہ ہزار ٹن تھی۔ چینی کے وافر ذخائر ہونے کے باعث حکومت نے مزید پانچ لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی ہے۔