نئی نسل کے نوجوان معاشرے میں باہمی محبت اور اخوت قائم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ریحان ہاشمی

Scouts Camp

Scouts Camp

کراچی : چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ معاشرے میں نئی نسل کے نوجوانوں میں مثبت سر گرمیوں کے فروغ اور باہمی محبت اور اخوت قائم کرنے میں اسکاوئنٹنگ اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ بوائز اسکائوٹس ایسوسی ایشن اور یوتھ پارلیمنٹ کے اشتراک سے اسکائوٹس فرینڈز کیمپ کی اختتامی تقریب کے موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خود اسلام نے امداد باہمی اور انسانیت سے محبت کا درس دیا ہے۔

اس موقع پر معروف ضنعت کارمہتاب الدین چائولہ،بانی یوتھ پارلیمنٹ رضوان جعفر ،وائس چیئرمین سیدشاکر علی ،سندھ اسکائوٹس کے کمانڈرعبدالحئی بھی موجود تھے۔ اسکائوٹس فرینڈز کمیپ میں سندھ بھر کے مختلف شہر سے بوائز اور گرلز اسکائوٹس نے کافی تعداد میں شرکت کی ۔کمپینگ کے دوران تمام اسکائوٹس نے اپنے روزمرہ کے کام کھانا پکانا اور صفائی ستھرائی نے اپنے ہاتھوں سے کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کی ایکٹیوٹی بھی کیں جس میں سنگنگ ،جوگنگ بھی کی۔

اس طرح مختلف علاقوں کے تعلق رکھنے اور مختلف زبانیں بولنے والے سندھ بھر کے نوجوانوں طلباء کے درمیان باہمی اخوت اور محبت کا جزبہ ہوا۔ اس موقع پر اسکائوٹس نے مختلف پروگرام پیش کئے ۔ جس میں اپنی مدد آپ اور دوسروں کی مدد کرنے کے جذبہ کو فروغ دیاگیا تھا۔

تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کرنے والے اسکائوٹس کو انعامات تقسیم کئے گئے ، ان مقابلوں خصوصی مقابلہ ایک دوسرے کے نام یاد کرنا تھا جس سے نئے بنائے جانے والے دوستوں کی تعداد کا اندازہ ہوا اس موقع پر یوتھ پارلیمنٹ کے رضوان جعفر نے اپنی تنظیم یوتھ پارلیمنٹ کے اغراض و مقاصد بیان کرنے کت ساتھ ساتھ امید ظہار کی کہ پاکستان کے نوجوان نسل مثبت سرگرمیوں کی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب ہوجائیگے۔

اس موقع پر انہوں نے یوتھ پارلیمنٹ کی جانب سے اسکائوٹس فرینڈز کیمپ میں حصہ لینے والے تمام بوائز اینڈ گرلز اسکائوٹس کو یوتھ پارلیمنٹ کی ممبر شپ دینے کا اعلان کیا ۔واضح رہے اسکائوٹس دنیا بھر میں نوجوان نسل کو انسانی ہمدردی اور امداد باہمی کا احساس دلاتی ہے جبکہ انہیں اپنی مدد آپ کرنے اور ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے زندگی گزارنے کی تربیت بھی دیتی ہے۔

پاکستان میں بھی اسکائوٹنگ کے مختلف گروپ ہیں جن کے رضا کار مختلف قومی و دینی ایام پر شہری انتظامیہ کے شانہ بشانہ خدمات انجام دیتے نظر آتے ہیں جبکہ سندھ بوائز اسکائوٹسخصوصی طور پر طلباء و طالبات میں احساس ذمہ داری اور قانون کی پاسداری اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

جاری کردہ: عالمگیر سیفی
انفارمیشن آفیسر( بلدیہ وسطی)
0314-3699690