لاہور (جیوڈیسک) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل ریٹائرڈ عارف حسن کا کہنا ہے کہ نئی حکومت ، انٹرنیشنل اولمپک کونسل سے پاکستان کی رکنیت معطل نہیں ہونے دے گی ، وہ جلد حکومتی حکام سے ملاقات کرکے اس معاملے کو حل کراوئیں گے۔
ذرائع سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی او اے کے صدر جنرل ریٹائرڈ عارف حسن نے نئی حکومت کیلئے نیک خواہشا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پوری کوشش ہے کہ آئی او سی کے ساتھ معاملات حل کرلئے جائیں اور پاکستان کی بدنامی نہ ہو،امید ہے نئی حکومت ان معاملات کو حل کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔