نئی حج پالیسی، درخواستوں کی وصولی اکیس اپریل سے شروع

New Hajj Policy

New Hajj Policy

اسلام آباد (جیوڈیسک) نئی حج پالیسی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ رواں سال ایک لاکھ تینتالیس ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔ درخواستوں کی وصولی اکیس اپریل سے شروع ہو گی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے حج پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ حرم شریف کی توسیع کے باعث رواں سال بھی حج کوٹہ میں بیس فیصد کمی کی گئی ہے۔

جنوبی اضلاع کیلئے حج پیکج دو لاکھ باسٹھ ہزار دو سو اکتیس روپے ہو گا۔ شمالی اضلاع کیلئے یہ رقم دو لاکھ 72 ہزار دو سو اکتیس روپے ہو گی۔ دوران حج انتقال کی صورت میں ورثاء کیلئے معاوضہ تین لاکھ سے بڑھا کر پانچ لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔