نیوہمپشائر : برفباری کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

Accident

Accident

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا میں نئے سال کا آغاز اچھا نظر نہیں آتا، شدید برف باری کے باعث سڑکوں پر پھسلن سے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

امریکا میں برف باری اور موسمی شدت سے ہائی ویز اس وقت خطرناک ہوگئی ہیں اور آئے دن حادثات رونما ہورہے ہیں۔

امریکی ریاست نیوہمشائر میں شدید برف باری کے باعث گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے باعث ہائی وے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جبکہ ایک کار کے ٹرالر سے ٹکرانے کے بعد اس میں آگ بھی لگی۔اسی طرح کا ایک حادثہ ٹیکساس کے علاقے “وی چی ٹو” میں پیش آیا۔

جہاں ہائی وے پر پھسلن کے باعث ایک گاڑی الٹ گئی، تاہم خوش قسمتی سے ڈرائیور زخمی ہونے سے بچ گیا۔

اس کے علاوہ ابالین کے علاقے میں بھی سڑک پر پھسلن کے باعث کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جبکہ ایک ٹرک پھسل کر سڑک کے درمیان آگیا جس کے باعث ہائی وے بند ہوگئی اور پولیس کو ٹریفک متبادل راستوں کی جانب موڑنا پڑا۔