ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی نئی رومانوی فلم “ماضی “کی تشہیری مہم کی تقریب ممبئی میں ہوئی۔ تقریب میں فلم کی کاسٹ، ہدایتکار اور فلم نگری سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، فلم کی کہانی ایک خوشحال میاں بیوی کے گرد گھومتی ہے۔
جن کی زندگی ایک واقعے کے بعد پریشانی کا شکار ہو جاتی ہے۔ سدھیر مِشرا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں مونا واسو نامی نئی اداکارہ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم ستائیس ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔