لاہور (جیوڈیسک) پاکستان میں تعینات ہونیوالے نئے بھارتی ہائی کمشنر ڈاکٹر راگھوان واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ گئے ہیں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر اور مضبوط تعلقات کا پیغام لے کرآئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نئے بھارتی ہائی کمشنر ڈاکٹر رگھووان اپنی اہلیہ کے ہمراہ واہگہ بارڈرپہنچے ،وزارت خارجہ کے حکام نے ان کا خیرمقدم کیا ،بھارتی ہائی کمشنر نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے دوستانہ اور مضبوط تعلقات چاہتا ہے۔
دونوں ملکوں کو دہشت گردی جیسے مسائل سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، تجارت اور ثقافت کے ساتھ دیگر شعبوں میں بھی قریب آنا ہو گا، ڈاکٹر رگھووان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت دوستانہ تعلقات ہی دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں۔