امریکی ریاست نیوجرسی میں ہونے والے فیشن شو میں پاکستانی، بھارتی اور امریکی ماڈلز نے ریمپ پر واک کر کے شائقین سے خوب داد سمیٹی۔
سن 2013 کے جشن کینام سے ہونیوالے خوبصورت فیشن شو میں پاکستان کی کئی نامورماڈلز نے شرکت کی۔ شو کی میزبان معروف اداکارہ ماریہ واسطی تھیں۔ پاکستانی ماڈلز نادیہ حسین اور سبینہ پاشاکیعلاوہ کئی بھارتی اور امریکی ماڈلزنے بھی دیدہ زیب مشرقی ملبوسات کیساتھ ریمپ پر واک کی۔
فیشن شو میں پیش کئے گئے ملبوسات اور شاندار جیولری پاکستانی اور بھارتی ڈیزائنرزکی کاوشوں کا نتیجہ تھے۔ پاکستانی گلوکارہ میڈم نورجہاں کی صاحبزادی نینا حسن بھی فیشن شو میں شریک ہوئیں۔ امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے فیشن شو کے رنگوں سے خوب لطف اٹھایا۔