نیو جرسی (جیوڈیسک) امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک گھر میں ترقیاتی کام کے دوران گیس لائن کے دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور سات افراد زخمی ہو گئے۔
ریاست نیو جرسی کے جنوبی علاقے میں ایک گھر میں ترقیاتی کام جاری تھا کہ گیس لائن زور دار دھماکے سے پھٹ گئی، دھماکا اتنا شدید تھا کہ کئی گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ یہ ملبہ قریب موجود درختوں سے جا کر ٹکرایا جبکہ کئی قریبی گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ حادثے میں ایک شخص ہلاک اور سات افراد زخمی ہو گئے۔