نیوجرسی: میئر اسٹیو فلپ کا مسلم فیڈریشن آف نیو جرسی مسجد کا دورہ

New Jersey

New Jersey

امریکی شہر نیوجرسی کے میئر اسٹیو فلپ نے مسلم فیڈریشن آف نیو جرسی مسجد کا دورہ کیا۔ انہوں نے سرفراز قتل کیس کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کمیونٹی کو ہر ممکن تحفظ کی یقین دہانی کروائی ہے۔

نیوجرسی کے میئر اسٹیو فلپ نے چیف سٹی اور سٹی انتظامیہ کے ہمراہ مسلم فیڈریشن آف نیوجرسی کا دورہ کیا اور کمیونٹی کے ارکان سے ملاقات کی. میئر نے کمیونٹی کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مقتول سرفراز کے قتل کیس میں پولیس اپنی تفتیش جلد مکمل کرکے مفر ور ملزم کو جلد گرفتار کرلے گی۔ انہوں نے پولیس چیف کو حکم دیا کہ مسجد کے باہر ماہ رمضان میں چوبیس گھنٹے پولیس کی گاڑی اور کیمرا نصب کیا جائے۔