امریکی بحری اڈے میں دھماکہ سے اسلحہ ڈپو میں آگ لگ گئی۔ حادثہ میں نیول اہلکار سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے، ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکی ریاست نیو جرسی میں امریکی بحری اڈے پر موجود جنگی جہاز میں معمول کی مرمت کے دوران ایک زوردار دھماکہ ہوا، جس سے اسلحہ ڈپو میں آگ لگ گئی۔
دھماکہ کے نتیجے میں نیول اہلکار سمیت آٹھ افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔ حکام کے مطابق دھماکے میں بارود کیا ستعمال کے شواہد نہیں ملے، واقعے کی تحقیقات جا ری ہے۔