نیو کراچی سے بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) نیو کراچی کے علاقے سے پولیس نے بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایک ملزم گرفتار کر لیا جبکہ اس کے چار ساتھی فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق نیو کراچی بلال کالونی سے بھتہ خور ی اور قتل کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس کے چار ساتھی فرار ہوگئے ہیں۔

گرفتار ملزم زبیر عرف جبران عرف جبی بھولو گروپ کا اہم کارندہ ہے۔ ملزم قتل کے سات اور بھتہ خوری کے ایک درجن سے زاید مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ گرفتار ملزم نے جنوری 2013 میں گلبہار کے علاقے میں ڈکیتی پر مزاحمت پر کلفٹن اسپیشل برانچ کے انسپکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔