نیو کراچی میں بچی سے زیادتی نہیں کی گئی، تفتیش جاری ہے، پولیس

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) نیوکراچی کے ڈی ایس پی طاہر خان کا کہنا ہے کہ نیو کراچی میں بچی سے زیادتی نہیں کی گئی۔ بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو پکڑ لیا گیا ہے۔ کراچی کے علا قہ نیو کراچی صنعتی زون میں سات سالہ بچی سے زیا دتی کی کوشش کی گئی جسے اہل محلہ نے ناکام بنا دیا۔

ڈی ایس پی طاہر خان کے مطابق بچی سے زیا دتی نہیں کی گئی البتہ غیر اخلاقی حرکت کا عنصر شامل ہے۔ بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ جسے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ طاہر خان کے مطابق بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو پکڑ لیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔