کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے نیو کراچی اور گودھرا کے مختلف علاقوں میں پولیس نے آپریشن کے دوران 40 افراد کو حراست میں لے لیا۔ آپریشن پاور ہائوس چورنگی پر ہونے والی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد کیا گیا جس کے نتیجے میں پولیس اے ایس آئی جاں بحق ہوا تھا۔
ایس پی چوہدری اسد نے بتایا کہ آپریشن عالم پرائیڈ،سیکٹر 5 جی، سیکٹر 11 جی گودھرا اور سیکٹر 5 جے میں کیا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران 40 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
ایس پی چوہدری اسد نے مزیدبتایا کہ زیر حراست افراد میں سے 24 کا تعلق سنی تحریک سے ہے جبکہ 16 کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے۔ زیر حراست 40 افراد کو 4 مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کے حوالے کیا گیا تھا۔
جو مزید پوچھ گچھ کررہے ہیں۔ آپریشن رات گئے پاور ہاؤس چورنگی پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی کلاشنکوف سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی رحیم بخش جاں بحق ہوا تھا۔