نیو کراچی میں برف خانے کی چھت گر گئی، ایک جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) نیو کراچی کے علاقے میں ایک برف خانے کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، حادثہ کمپنی میں بوائلر پھٹنے سے پیش آیا، زخمیوں کو ملبے سے نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری۔

ذرائع کے مطابق نیو کراچی کے علاقے میں قائم ایک برف خانے میں نصب بوائلر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے فیکٹری مکمل طور پر تباہ ہوگئی، دھماکہ اس قدر شدید نوعیت کا تھا کہ اس سے فیکٹری کی دیواریں اور چھت مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت 10 سے زائد افراد فیکٹری میں موجود تھے جن کے ملبے تلے دبے ہونے کا امکان ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئے اور ملبے سے ایک شخص کی لاش نکال لی۔ دیگر افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔