کراچی (پ ر) امیر جماعت اسلامی نیو کراچی محمد احمد قاری نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کے نیو کراچی کی سڑکیں انتہائی بد حالی کا شکار ہیں جن کی فوری طور پر مرمت کی ضرورت ہے خصوصاً گودھرا سے شفیق موڑ جانے والی سڑک پر انتہائی خطرناک گڑھا ہوگیا ہے جس کے باعث روزانہ کئی حادثات ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے اس صورتحال کا فوری طور پر نوٹس لیں تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ کیا جا سکے۔
انہوں نے اپنے بیان مزید کہا کہ نیو کراچی کے سیکٹر الیون ایف، الیون جی، الیون ڈی میں پانی کی بھی شدید قلت ہے اور عوام کئی کئی کلو میٹر دور سے میٹھا پانی بھر کر لا رہے ہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ متعلقہ ادارے کہیں موجود ہی نہیں ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد جماعت اسلامی کا وفد تمام متعلقہ اداروں سے ملاقاتیں کرکے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرے گا۔