سوات: نئے خیبر پختونخواہ میں اندھیر نگری چھوپٹ راج، ممبران اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ سمیت کوئی بھی پرسان حال نہیں دکانوں کے کرائے میں اضافے کا کوئی قانون ہے نہ ہی کوئی پوچھنے والا دکانداروں نے ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل کردی تفصیلات کے مطابق مینگورہ شہر میں دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ عوام اور کاروباری افراد دکانوں میں بے تحاشہ اضافوں سے عاجز اگئے کرایوں میں تیزی کیساتھ اضافہ درد سر بن گیا ہے۔
مینگورہ شہر سے تعلق رکھنے والے دکانداروں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ کرایوں میں اضافے واپس کرانے میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ گزشتہ کئی سالوں سے سوات میں خراب حالت نے عوام کی کمر تھوڑ کر رکھ دی ہے۔
جبکہ دوسری جانب مالکان کے جانب سے کرایوں میں بے جا اضافے سے کاروباری حضرات مزید پریشانی کا شکار ہے انہوں نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ مالکان کو کرایوں میں اضافوں سے رکھنے کیلئے قانون سازی کریں تاکہ شہری اپنے بچوں کیلئے اسانی سے دو وقت کی روٹی کما سکے۔