لاہور (جیوڈیسک) دنیا میں نئے علوم کی تخلیق کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، تعلیم کے فروغ کے لئے پی ایچ ڈی اساتذہ کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ سائنس کی ترقی کے لئے نئے منصوبہ جات متعارف کرانا ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے دوروزہ ‘فورتھ انوینشن ٹو انوویشن سمٹ 2015ء’ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹر محمد اشرف نے کہا کہ بیشتر یونیورسٹیوں میں خاطر خواہ گرانٹس کے باوجود بھی تحقیقی کام نظر نہیں آرہے ڈاکٹر حسن صہیب مرادنے کہا کہ اس کانفرنس سے اکیڈیمیہ اور صنعتوں کے باہمی تعلق کو فروغ ملے گا۔ عابد شیروانی نے کہا کہ نمائش میں 500 انڈیجینس ٹیکنالوجیز کی نمائش ہو گی بعد ازاں پاکستان سائنس فائونڈیشن کے چیئر مین ڈاکٹر محمد اشرف نے یونیورسٹی کے مین کوریڈور میں مختلف یونیورسٹیوں کے ریسرچ سکالرز کی جانب سے لگائی گئی نمائش کا افتتا ح کیا اور ڈاکٹر مجاہد کامران کے ہمراہ مختلف سٹالز کا دورہ بھی کیا۔