برلن (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ہماری نظر اگلے 20 یا 30 سال پر نہیں 50 سال پر ہے، پورے خلوص سے ملک وقوم کی خدمت کر رہے ہیں، ملک بڑے بڑے مسائل میں جکڑا ہے جو دنوں میں حل نہیں ہوسکتے۔
برلن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چین سے اربوں ڈالر کے معاہدے کیے ہیں، بڑے منصوبے 2018 سے پہلے مکمل ہوں گے، پاکستان کو ترقی کی راہ سے اترنے نہیں دینگے۔
ملک کو ترقی کی بلدیوں کی طرف لے کر جائیں گے، نئے پاکستان سے پہلے نیا خیبرپختونخو ابنایا جائے،عوام نے نیا خیبرپختونخو ابنانے کے لیے ووٹ دیا،اگر نیا خیبرپختونخوا نہیں بنا تو نیا پاکستان کیسے بنے گا۔