نئی زندگی سی اوپی سی کے زیراہتمام ایک آگاہی مہم ایچ آئی وی ایڈز کوپھیلنے سے روکنے کیلئے ایک سیمینار ہوا
Posted on March 23, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بہاولپور( این این اے) نئی زندگی سی اوپی سی کے زیراہتمام ایک آگاہی مہم ایچ آئی وی ایڈز کوپھیلنے سے روکنے کیلئے ایک سیمینار ہوا غزالہ حفیظ سائٹ منیجر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایچ آئی وی کو پھیلنے سے روکنے کیلئے اپنی خدمات بہم پہنچارہے ہیں تاکہ اس کی شرح کم ہوانہوںنے کہاکہ ہمارے نمائندے روازانہ گائوں گائوں ورکرز آگاہی کررہے ہیں۔ اورٹیکوں کے ذریعے نشہ کرنے والے افراد کونئی سرنج کے متعلق بتاتے ہیں استعمال شدہ سرنج سے بیماریاں آگے خاندان میں منتقل ہورہی ہیں انہوںنے کہاکہ دفتر میں ایچ آئی وی ٹیسٹ بالکل مفت کیے جاتے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ پاکستان میں اسوقت ایڈز کی شرح37.8فیصدہے بہاولپورسمیت29اضلاع میں نئی زندگی کام کررہی ہے ہم اس کارخیر میں بہت آگے جاناچاہتے ہیں انجکشن کے ذریعے نشہ کرنے والے افراد کاایچ آئی وی ٹیسٹ خاوند اوربیوی بچوں سمیت خاندان کاکیاجاتاہے تاکہ آئندہ ایچ آئی وی سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیر کی جاسکیں۔
انہوںنے کہا کہ حفظان صحت کے بہتر اصول اپنائے جائیں انہوںنے کہاکہ خاوند اپنی بیوی کے علاوہ غیر محرم اوربے راہ روی کاشکار نہیں ہوناچاہیے انہوںنے کہاکہ ایچ آئی وی خون کے ذریعے پھیلتاہے اس کے استعمال شدہ سرنجوں سے مکمل طورپراجتناب کیاجائے انہوںنے کہاکہ اگرایچ آئی وی ایڈز کی شرح37.8 سے بڑھ کراگر50 فیصد ہوگئی توگھر کاہرفرد اس کاشکار ہوگا لہذا احتیاطی تدابیر اورحفظان صحت کے اصول اپنائے جائیں۔