نیا بلدیاتی قانون، جماعت اسلامی کا دھرنا اکیسویں روز بھی جاری

Jamaat-e-Islami Protest

Jamaat-e-Islami Protest

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سندھ میں بلدیاتی قانون میں ترمیم کے خلاف جماعت اسلامی کا سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا اکیسویں روز بھی جاری ہے۔

جماعت اسلامی کراچی کے سربراہ نعیم الرحمٰن کا دھرنے سے خطاب میں کہنا تھا کہ وفاق اور سندھ دونوں کراچی کو حق نہیں دے رہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دلیل ہرگز قابل قبول نہیں کہ تین صوبوں میں اختیار نہیں تو کراچی میں بھی نہ ہو۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے سندھ کے نئے بلدیاتی قانون کو مسترد کرتے ہوئے دھرنے کا اعلان کیا تھا جو گذشتہ اکیس روز سے جاری ہے۔