اسلام آباد (جیوڈیسک) نئے طریقہ کار کے تحت اب انگوٹھے کے نشان اور نادرا کے جاری کردہ قومی شناختی کارڈ کی تصدیق والے صارفین کو ہی موبائل سم فروخت ہو سکے گی۔
یہ فیصلہ قومی سلامتی کے تقاضوں کے مطابق کیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ موبائل کمپنیوں کے صرف انہی کسٹمر سروس سینیٹرز فرنچائز اور مقررہ مراکز کو سموں کی فروخت کی اجازت حاصل ہوگی جن کے پاس بائیو میٹرک تصدیق کرنے والی مشینیں دستیاب ہونگی۔