کراچی (جیوڈیسک)اسٹیٹ بینک کی جانب سے آئندہ دو ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان بارہ اپریل کو متوقع ہے۔اسٹیٹ بینک کراچی ہیڈ آفس میں بنیادی شرح سود کے تعین کیلئے گورنر اسٹیٹ بینک کے گورنر کی زیرصدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس بارہ اپریل کوہوگا۔
جس میں آئندہ دو ماہ کے لئے نئی مانیٹری کا اعلان کیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کی گئی گزشتہ مانیٹری پالیسی میں بنیادی شرح سود ساڑھے نو فیصد پر برقرار رکھی گئی تھی۔
رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں مہنگائی کی اوسط شرح سات اعشاریہ نو فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے لئے مقررہ ہدف نو اعشاریہ پانچ فی صد سے کمی کم ہے ۔ اسٹیٹ بینک تمام موجود اندرونی اور بیرونی معاشی حالات کا جائزہ لینے کے بعد شرح سود کا اعلان کرئے گا۔