نئی فلم ڈشکیائوں کی پروموشن، شلپا، سنی دیول سمیت پوری کاست کی شرکت

Dskyayun

Dskyayun

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی میں بالی وڈ کی نئی فلم ڈشکیائوں کی پروموشن تقریب ہوئی جس میں شلپا، سنی دیول سمیت فلم کی پوری کاسٹ نے شرکت کی۔ اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں سنی دیول، ہرمن باوجوہ اور عائشہ کھنہ مرکزی کردار کر رہے ہیں۔

ڈشکیائوں میں ہرمن گینگسٹر کے روپ میں نظر آئیں گے۔ سنی دیول کا کہنا تھا کہ ایکشن فلم میں وہ شائقین کو الگ کردار میں نظر آئیں گے۔ سنم جیت سنگ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 28 مارچ کو ریلیز ہو رہی ہے۔