ہیو جیک مین کی نئی فلم ’پین‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز

pan

pan

لاس اینجلس (جیوڈیسک) دنیا بھر میں وولورین کے کردار میں دھوم مچانے والے ہیوجیک مین اب خطرناک بحری قزاق کے روپ میں نظر آئینگے، اس سلسلے کی نئی ایڈونچر کامیڈی فینٹسی فلم “پین” کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکارجو رائٹ کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی جادوئی سر زمین پر بسنے والے پیٹر پین نامی ایک ایسے یتیم لڑکے کے گِرد گھوم رہی ہے جو غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے اور خطرناک بحری قزاقوں کو اپنی طاقت اور بہادری کے ذریعے سبق سکھاتا ہے۔

پال ویبسٹر اور کریگ برلانٹی کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میںBlackbeard نامی خطرناک بحری قزاق کا کردار اَن گنت نا قابلِ فراموش کردار وں میں نظر آنیوالے ہیو جیک مین نبھا رہے ہیں جبکہ پیٹر پین کے روپ میں ننھے اداکار لیوی ملر مین اور بک مین کے کردار میں گیریٹ ہیڈلینڈ جلوہ گر ہونگے۔

نت نئے جادوئی کمالات اور فینٹسی ورلڈ کی سیر پر مبنی یہ کامیڈی ایڈونچر فلم آئندہ سال 17 جولائی کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔