نئی ہالی وڈ ہارر فلم "چارلیز فارم"کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

Charlie's Farm

Charlie’s Farm

لاس اینجلس (جیوڈیسک) سنسنی خیز منا ظرسے بھرپور نئی ہالی وڈ ہارر فلم “چارلیز فارم”کا سنسنی خیز ٹریلر جاری۔ ہالی وڈ کی سنسنی خیز مناظر پر مبنی نئی ہارر تھرل فلم”چارلیز فارم”کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ہدایتکارو رائٹر کرِس سن کی اس فلم کی کہانی ایڈونچر کے شوقین چار ایسے دوستوں کے گِرد گھوم رہی ہے جو آسٹریلیا کے ویران علاقے میں واقع ایک خطرناک فارم ہاؤس پر جانے کی ٹھان لیتے ہیں

تاہم وہاں پہنچ کرسینکڑوں برس کی جانور نما دہشت ناک آدم خور مخلوق کے نشانے پر آجاتے ہیں۔ دل دہلا دینے والے مناظر کی عکاسی کرتی اس فلم میں ہالی وڈ اداکارہ تارہ رِیڈ سمیت نیتھن جونز، کین ہوڈر، الیرہ جیکس اور بِل موزیلے اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

تو تیار ہو جائیے۔ سات فٹ اونچی اور 170 کلو گرام وزنی مخلوق کے ہاتھوں درجنوں افراد کی موت سے لکھی خونی تاریخ لِئے اس خوفناک فارم ہاؤس میں جانے کیلئے جوآئندہ سال یکم جون کو سب کو ڈرانے آ رہی ہے۔