نئی ہالی ووڈ ہارر فلم وولوز کا ٹریلر جاری

Wolves Movie

Wolves Movie

لاس اینجلس (جیوڈیسک) انسان کے روپ میں چھپے خطرناک بھیڑئیے پر مبنی نئی ہالی ووڈ ہارر فلم وولوز (Wolves)کا ٹریلر آن لائن ریلیز کر دیا گیا۔

ہدایت کار ڈیوڈ ہیٹر کی یہ فلم ایک ایسے پر اسرار نوجوان کے گِرد گھومتی ہے جو درحقیقت انسانی حلیہ میں ایک خونخوار بھیڑیا ہو تا ہے اور اپنے قبیلے کے لوگوں پر سچائی آشکار ہوجانے کے بعد قتل کئے جانے کے خوف کا شکار ہوتا ہے۔

دہشت ناک واقعات سے بھر پور اس فلم میں ہالی وڈ اداکار جیسن مومویا، لوکس ٹِل، میریٹ پیٹرسن، جان پیپر اور جینیفر ہال اہم کرداروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئینگے۔ فلم 14نومبرکو امریکی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔