نئے افسران کی تعیناتی کے بعد بھی غیر قانونی عمارتوں کی تعمیر کا سلسلہ تھم نہ سکا،

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن میں نئے افسران کی تعیناتی کے بعد بھی غیر قانونی عمارتوں کی تعمیر کا سلسلہ تھم نہ سکا، شہریوں کا ڈی سی او، کمشنر گوجرانوالہ اور دیگر حکام بالا سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق سابق ٹی او آر اور ٹی ایم او کے دورانیہ میں شہر اور گردونواح میں غیر قانونی تعمیرات کا جال بچھ گیا۔

ٹی ایم او آفس کے عملہ کی مبینہ ملی بھگت سے جگہ جگہ کمرشل پلازے، ہائوسنگ کالونیوں کی تعمیرات اور دیگر نجی عمارتوں کی غیر قانونی تعمیرات دھڑلے سے کی گئیںاور شہریوں کی طرف سے نشاندہی کے باوجود قانون شکن افراد کیخلاف کوئی موثر کاروائی عمل میں نہ لائی جا سکی۔ ٹی او آر اور ٹی ایم او کے تبادلہ کے بعد امید کی جارہی تھی کہ غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ رک جائے گا جس سے محکمہ کے ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا مگر ایسا نہیں ہوسکا۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔