نیا پاکستان بنانے کا دعویٰ کرنیوالوں کا بھانڈا پھوٹ گیا ، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

ملتان (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیا پاکستان بنانے کا دعویٰ کرنے والوں کا بھانڈا چورا ہے میں پھوٹ گیا ہے، دھرنے دینے والوں نے چین کے صدر کا وورہ پاکستان ملتوی کرادیا۔

عمران خان صاحب جھوٹ بولتے رہے کہ لندن میں ملاقات نہیں ہوئی، ڈاکٹر طاہر القادری نے ملاقات کا بھانڈا پھوڑ دیا،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں موچی پورہ کے سیلاب زدگان سے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا۔

کہ نئے پاکستان کے دعویداروں نے پاکستان کامعاشی پہیہ جام کر دیا، لندن پلان کا ہدف چین کے صدر کا دورہ ملتوی کرانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عید سے پہلے متاثرینِ سیلاب کو امدادی رقوم کی پہلی قسط فراہم کر دیں گے، سیلاب متاثرین کی مدد کرنے والوں نے جنت کمائی ہے۔