لاہور (جیوڈیسک) رانا ثناءاللہ کہتے ہیں نیا پاکستان بنا نہیں اور عمران خان بنی گالہ جاکر سو گئے۔ عمران خان اپنے کارکنوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکے، انہوں نے لوگوں کے ساتھ زیادتی کی۔
تین بجے کوئی آبپارہ نہیں آئے گا،آئیں گے تو عمران خان کو جوتے ماریں گے۔ راناثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان نے کوئی نئی بات نہیں کی، وہ وزیراعظم سے استعفا مانگ رہے اور دھاندلی والے وزیراعلیٰ کو ساتھ بٹھایا ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بڑا جلسہ کرنے سے کوئی وزیراعظم نہیں بنتا، ہم ان کے مطالبات کی وضاحت کرتے کرتے تھک گئے ہیں۔ عمران خان پہلے خیبرپختونخوا میں دوبارہ انتخابات کرائیں۔