سوڈان (اصل میڈیا ڈیسک) سوڈان میں حکوت پر قبضہ کرنے والی ملکی فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتاح برہان کا کہنا ہے کہ وہ ایک ہفتے میں ایک نیا سویلین وزیر اعظم نامزد کر دیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ٹیکنوکریٹ وزیر اعظم ہو گا۔
فوجی سربراہ نے یہ بات روسی جریدے اسپٹنک کو دیے گئے انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ نئے وزیر اعظم کابینہ کو تشکیل بھی دیں گے۔
جنرل برہان کا کہنا تھا کہ ایک محب وطن کے طور پر ان کی ڈیوٹی ہے کہ وہ لوگوں کی اس عبوری حکومتی دور میں الیکشن کے انعقاد تک مدد کریں۔
اس انٹرویو میں سوڈانی فوج کے جنرل نے ممکنہ وزیر اعظم کے نام بارے کوئی تفصیل فراہم نہیں کی۔ فوج نے رواں ہفتے کے دوران پیر کو عبدااللہ حمدوک کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔