نئے صوبے کا مطالبہ کر کے کیا خون خرابا کرانا ہے؟ خورشید شاہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

کراچی (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم ہرگز برداشت نہيں کریں گے، کراچی میں ایک کروڑ سے زیادہ تعداد میں دوسری قومیتیں آباد ہیں۔ نئے صوبے کا مطالبہ کرکے کیا خون خرابا کرانا ہے۔

سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سیاست کو الگ کیا جائے اور کوئی دوسری بات کرنی ہے تو کھل کر کی جائے ، انہوں نے کہا کہ سندھ تو ایک تاریخ ہے ، اس کی تقسیم ہرگز برداشت نہی کی جائے گا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ نفرتیں چھوڑ دی جائيں ان سے نقصان ہوگا ، مذہب اور فرقہ پرستی کے نام پر سیاست نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک کروڑ سے زيادہ دوسری قومیتیں آباد ہیں۔ پیپلز پارٹی کراچی کے صدر عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی دنوں سے بلاجواز سیاسی اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں تلخ جملوں کا تبادلہ ماضی میں بھی کیا گیا اور اسے بھلا دیا گیا۔ دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ متحدہ کے رہنماوں کی تقاریر پر صبر وتحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں، دلائل کے ساتھ الزامات کا جواب دے سکتے ہیں۔ سیاسی مفاد حاصل کرنے اور سستی شہرت کے ذریعے عوام کو لڑانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔