نئے صوبوں کے قیام کے مطالبات قومی وحدت کیلئے خطرہ ہیں : امیر پٹی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی اور وائس چیئرمین اسلم خان نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے فاٹا کو صوبہ بنانے یا قبائلی علاقوں کو خیبر پختونخواہ میں شامل کرنے کے مطالبے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی وسراج الحق کا مطالبہ بالکل درست ہے کیونکہ قبائلی علاقوں کو قومی دھارے میں لانے کیلئے انہیں یکساں قانونی و آئینی نظام کے تحت لانے اور حقوق ووسائل فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے مگر مزید صوبوں کے قیام سے وفاق و پاکستان کمزور ہنے اور قومی وحدت کو بدترین نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

کیونکہ پاکستان میں رائج استحصالی نظام کی وجہ سے پہلے ہی صوبوں کے درمیان شدید اختلافات ہیں اور لسانیت و تعصب کا اجگر آہستہ آہستہ قومی وحدت ‘ حب الوطنی اور یکجہتی کو نگلتا جارہا ہے جبکہ پنجاب‘ خیبر پختونخواہ اور سندھ کی تقسیم کے بعد بلوچستان کی تقسیم کا مطالبہ اور پشتونخواہ صوبے کی تحریک بھی منظر پر آچکی ہے اور گلگت بلتستان پہلے ہی صوبے کا درجہ دیا جاچکا ہے اور ا ب فاٹا کو صوبہ بنانے کی بات بھی کی جارہی ہے مگر ان مطالبات پر عملدرآمد سے مسائل کم ہونے کی بجائے مزید صوبوں کے قیام کے مطالبات بھی سامنے آئیں گے اور ہر خطے علیحدہ صوبے کی جدوجہد و تحریک شروع ہوجائے گی اسلئے صوبے کے قیام کیلئے مطالبہ کرنے کی بجائے جماعت اسلامی کو محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے پیش کردہ فارمولے کے تحت خود مختار ڈویژنل کونسلوں کے ذریعے مقامی خود مختاری کے نفاذ کی حمایت کرنی چاہئے کیونکہ اس فارمولے پر عملدرآمد اور مقامی خودمختاری کے ذریعے ان تمام مسائل کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے جو ملک و قوم کے مستقبل اور قومی وحدت کیلئے خطرات کا پیش خیمہ ثابت ہورہے ہیں۔