نئے قوانین کا نفاذ ہو گیا، بجلی چور باز آ جائیں :وزارت پانی و بجلی کی وارننگ

Electricity

Electricity

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت پانی و بجلی کے ترجمان نے وارننگ دی ہے کہ نئے قوانین کا نفاذ ہو گیاہے، بجلی چور اب باز آ جائیں، بغیر وارنٹ گرفتاری ہو گی اور ضمانت بھی نہیں ہو سکتی۔

بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف نئے قوانین کا نفاذ ہو گیا ،بجلی چورکو7سال تک قید بامشقت اور ایک کروڑ تک روپے تک جرمانہ ہوسکے گا، نادہندگان کی جائیداد ضبط کی جا سکے گی۔

ترجمان کے مطابق بجلی چوروں کو کنڈےہٹا کر میٹر لگوانا ہوں گے، ڈسٹری بیوشن لائن پر کنڈا ڈالنے والوں کو 3سال قید، 30لاکھ تک جرمانہ ہو سکے گا،ٹرانسمیشن لائن سے بجلی چوری پر 3سال قید بامشقت،ایک کروڑ روپے جرمانہ ہو سکے گا۔

بجلی ٹرانسمشن اور ڈسٹری بیوشن لائن کو نقصان پہنچانے والے تخریب کاروں کو 7 سال قید با مشقت اور کم از کم 30لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، میٹر سست کرانے والے گھریلوں صارفین کو 2 سال قید بامشقت ،10 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکے گا۔

صنعتی اور کمرشل صارفین نے بجلی چوری کی تو 3سال قید بامشقت،60لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا۔ زرعی صارفین کو بجلی چوری پر 2سال قید بامشقت، 25لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا۔