نئی حکومت کو سعودی عرب سے بیل آٹ پیکج ملنے کا امکان

Government

Government

سعودی عرب (جیو ڈیسک) سعودی عرب نئی حکومت کو سعودی عرب کی جانب سے زبردست بیل آوٹ پیکیج ملنے کا امکان ہے۔موخر ادائیگیوں پر تیل کی درآمد سے پاکستان کو سالانہ 7 ارب ڈالر کا فائدہ ہو گا۔ روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ بیرل تیل اور پندرہ ہزار ٹن فرنس آئل کی درآمد کا امکان ہے۔

ٹاپ لائن ریسرچ کے مطابق یہ ملک کے امپورٹ بل کے پچاس فیصد سے بھی زیادہ ہے۔ یوں اگلے تین سال تک پاکستان کو بیس ارب ڈالر کا بیل آوٹ پیکیج ملنے کا امکان ہے۔ رواں مالی سال کے دوران ساڑھے چودہ ارب ڈالر تیل کی درآمد پر خرچ ہوئے۔