نئی سائنس فکشن فلم

The Colony

The Colony

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن فلم دی کولونی کا ٹریلر آ گیا ہے، ہارر فلم میں انسانوں کو سرد موسم سے لڑتے دکھایا گیا ہے۔ دی کولونی میں دو ہزار پینتالیس کا زمانہ دکھایا گیا ہے۔

ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہرچیز نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے۔ لوگوں کو جان بچانے کے لیے زیر زمین بنکرز میں پناہ لینا پڑتی ہے۔ سخت سردی کی وجہ سے غذائی قلت اور بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے،ایسے میں لوگوں کو دشمنوں کی طرف سے جنگ کا بھی خطرہ ہے،بقا کی جدوجہد پر بنائی گئی یہ فلم اگست میں ریلیز ہو گی۔