نیویارک (جیوڈیسک) پر اسرار طور پر لا پتہ ہونے والی بہن کی تلاش کرتی لڑکی پر مبنی نئی سائنس فکشن تھرل فلم” دی فرسٹ” کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
ہدایت کار جیکبو رسپاکی اس فلم میں مرکزی کردار ویوی پنیڈا نے نبھایا ہے جن کے علاوہ دیگر کاسٹ میں ایوا ٹمارگو، مینیول یورائز اور جوز ولیسکو شامل ہیں۔
سنسنی سے بھر پور یہ فلم امریکہ کے ایک جنگل میں لاپتہ ہونیوالی بہن کی تلاش میں مصروف ایک ایسی لڑکی کے گِرد گھوم رہی ہے جسے دورانِ تفتیش جنگلات میں خلائی مخلوق کی موجودگی کا علم ہوتا ہے۔
ایک ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی اس فلم کو آئندہ چند ماہ میں نمائش کیلئے سنیما گھروں میں پیش کر دیا جائیگا۔