جوہانسبرگ (جیوڈیسک) جنوبی افریقہ کے نئے ٹیسٹ کپتان کا فیصلہ منگل کو متوقع ہے، اس سلسلے میں کرکٹ بورڈ کا خصوصی اجلاس جوہانسبرگ میں ہورہا ہے جس میں گریم اسمتھ کے جانشین کا فیصلہ کیا جائے گا۔
اس اعزاز کیلیے اسٹار بیٹسمین ہاشم آملا اور ابراہم ڈی ویلیئرز کے درمیان اصل مقابلہ ہے جبکہ پال ڈومنی اور فاف ڈوپلیسی بھی امیدواروں میں شامل ہیں۔
ڈی ویلیئرز کے لیے پلس پوائنٹ ون ڈے ٹیم کی قیادت کرنا ہے، وہ اسمتھ کے نائب کپتان بھی تھے۔