نیو اسٹار گرامر اسکول کے تحت سالانہ تقسیم اسناد کی تقریب

کراچی: نیو اسٹار گرامر اسکول کے زیر اہتمام سالانہ تقسیم اسناد و انعامات کے سلسلے میں شایان شان تقریب منعقد ہوا جس میں سال 2013-14 میں کامیاب طلباء و طالبات کو اسناد و انعامات سے نواز گیا اس موقع پر منعقدہ تقریب میں طلباء و طالبات نے علمی موضوعات پر ٹیبلو اور ملی نغمے پیش کئے تقریب میں طلباء و طالبات ،اساتذہ اکرام اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر تقریب سے شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ جہالت کے خاتمے اور عمل کے فروغ کے لئے نجی شعبے میں چلنے والے تعلیمی اداروں کا کردار مثالی ہے مقررین نے نیو اسٹار اسکول کو شاہ فیصل کالونی کا معیاری علمی درسگاہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ ماہر اساتذہ اور قابل اسکول انتظامیہ کی بدولت آج اسکول کا تعلیمی نتیجہ قابل فخر ہے اور اُمید ہے کہ مستقبل میں اسکول انتظامیہ اپنی کار کردگی کو مزید مثالی بنائے گی۔