نئی ریاست کے قیام پر آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ بطور احتجاج مستعفی

Kiran Kumar Reddy

Kiran Kumar Reddy

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں نئی ریاست تلنگانہ کے قیام کے بل پر آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ کرن کمار ریڈی مستعفی ہو گئے۔

ہنگامے کے باعث راجیہ سبھا کا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیما ندھرا میں ہڑتال ہے۔ آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ کرن کمار ریڈی نے آندھرا پردیش کی تقسیم کو ووٹ ہتھیانے کی سیاست قرار دیتے ہوئے عہدے سے استعفٰی دے دیا، انھوں نے کانگریس کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دیا ہے۔

تلنگانہ بِل آج راجیا سبھا میں پیش کیا جانا تھا تاہم ہنگامے کے سبب اسپیکر نے اجلاس 12 بجے تک ملتوی کر دیا۔ لوک سبھا بِل کی منظوری دے چکی ہے۔ سیماندھرا میں ہڑتال کے باعث کاروبار بند اور سڑکوں سے ٹریفک غائب ہے، دوسری جانب تلنگانہ میں جشن کا سماں ہے۔