نیا ٹیلنٹ ہی فلم انڈسٹری کو بحران سے نکال سکتا ہے، زونیرا

Zunaira

Zunaira

لاہور (جیوڈیسک) ماڈل واداکارہ زونیرا نے کہا ہے کہ نیا ٹیلنٹ ہی پاکستان فلم انڈسٹری کو بحران سے نکال سکتا ہے، فلم بین بھی نئے موضوعات کے ساتھ نئے چہروں کو پردہ اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ دور حاضر میں فلم میکنگ عروج پر پہنچ چکی ہے جس میں آئے روز نت نئے آئیڈیاز پر فلمیں بنائی جارہی ہیں۔ ان آئیڈیاز اور جدید فلمی تکینک کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

پاکستان فلم انڈسٹری کو کامیابی کے ٹریک پر لانے کے لیے ہمیں بھی اسی طرح کی فلمیں بنانا ہونگی۔