دبئی (جیوڈیسک) دبئی آئی سی سی کی جانب سے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی گئی۔ پاکستان ٹیم پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔
دبئی سے جاری کردہ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر برقرار ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے رینکنگ ٹیبل پر 135 ریٹنگ پوانٹس کے ساتھ 3240 پوانٹس حاصل کئے ہیں۔ دوسرے نمبر پر بھارت کی ٹیم ہے جس نے 116 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 3473 پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔
3577 پوانٹس کے ساتھ انگلینڈ کی تیسری پوزیشن پرقرار ہے۔ پاکستان ٹیم کے 102 ریٹنگ پوائنٹس کے 1947 پوائنٹس ہیں جبکہ رینکنگ میں گرین شرٹس نے پانچواں نمبر حاصل کیا ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر گرین شرٹس نے 102 پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔