نئے صدر قوم کواستحصال مافیا سے نجات دلانے کیلئے اپناکردار ادا کریں ‘ این جی پی ایف کا مطالبہ
Posted on July 31, 2013 By Geo Urdu کراچی
کراچی ( ) این جی پی ایف کی چیئرمین عمران چنگیزی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر برادری اور سرمایہ دار و صنعتکار طبقہ ممنون حسین کی حمایت کے ساتھ ان کے صدر پاکستان بننے کو مستقبل کیلئے نیک شگون قرار دے چکا ہے مگر پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کے رویئے کو جانبدارانہ قرار دیکر استحصال کیخلاف صدارتی انتخابات کا بائیکاٹ کردیا ہے۔
جبکہ متحدہ قومی موومنٹ نے قوم کے وسیع تر مفاد کی خاطر دانشمندانہ فیصلوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدارتی امیدوار کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرکے صدارتی انتخابات میں ممنون حسین کی یقینی فتح پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے اسلئے صدارتی انتخابات میں ممنون حسین کی فتح یقینی ہے۔
لہٰذانیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن (این جی پی ایف) قوم کے وسیع تر مفاد اور مستقبل کے تحفظ کیلئے اس مید کے ساتھ ممنون حسین کو صدر پاکستان منتخب ہونے کی مبارک باد پیش کرتی ہے کہ ان کا غیر جانبدارانہ محبانہ مخلصانہ دیانتدارانہ اور فرض شناسانہ کردار قومی وملی یکجہتی کو فروغ دیگا۔
اور وہ ملک میں عدل و مساوات کے فروغ کے زریعے دہشتگردی بد امنی معاشی بد حالی اور بحرانوں سے قوم کو نجات دلانے میں حکومت و پارلیمنٹ کی بھرپور معاونت فرمائیں گے اور ملک و قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے کرپشن اقربا پروری اور جی حضوری کی سابقہ روایات کا وطن عزیز سے خاتمہ کرنے میں اپنا مخلصانہ کردار بھرپور انداز سے ادا کریں گے۔