نئے ویریئنٹ کے ظہور پذہر ہونے کے بعد سعودی عرب کی عمرے کی شرائط میں تبدیلی

Umrah

Umrah

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) جیسا کہ کوویڈ 19 کی نئی قسم جس کی ابتدا جنوبی افریقہ سے ہوئی اور اسے اومیکرون کا نام دینا گیا ہے کے ظہور پذیر ہونے پر سعودی عرب نے ملک میں داخلے کے لیے نئی شرائط کا اعلان کر دیا ہے۔

اس کے مطابق 18 ممالک کے شہریوں پر سعودی عرب میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے، خواہ ان کو ویکسین کروائی گئی ہو

سعودی عرب نے ملاوی، زامبیا، مڈغاسکر، انگولا، کوموروس، جنوبی افریقہ، نمیبیا، بوٹسوانا، زمبابوے، موزمبیق، لیسوتھو، ایتھوپیا اور ایسواتینی جیسے ممالک سے داخلے معطل کر دیے ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کعبہ کی زیارت کے خواہشمندوں کے لیے پابندیوں کو بھی اپ ڈیٹ کر دیا۔

بیان کے مطابق جن لوگوں کے پاس سعودی عرب کی جانب سے تسلیم شدہ ویکسین موجود ہیں وہ قرنطینہ میں نہیں جائیں گے جب کہ جن کے پاس ایسی ویکسین ہیں جو سعودی عرب سے منظور شدہ نہیں لیکن عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے تسلیم شدہ ہیں وہ 3 دن تک قرنطینہ میں رہیں گے۔ جن لوگوں نے اپنا قرنطینہ مکمل کر لیا ہے ان سے منفی پی سی آر ٹیسٹ کے لیے کہا جائے گا۔