نئے وائرس کے زیادہ مہلک ثابت ہونے کے شواہد ملے ہیں: بورس جانسن
Posted on January 23, 2021 By Majid Khan اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Boris Johnson
لندن (اصل میڈیا ڈیسک) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے خبرار کیا ہے کہ نیا وائرس زیادہ مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔
معاونین کے ہمراہ پریس بریفنگ میں برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں 49 ہزار سے زائد متاثرہ افراد کواسپتال داخل کیا گیا۔
بورس جانسن نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث مزید ایک ہزار 401 افراد ہلاک ہوئے، عالمی وباء سے انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 95 ہزار 981 ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ویکسین وائرس کی نئی اور پرانی قسم کے خلاف یکساں موثر ہے، 24 گھنٹوں میں چار لاکھ افراد کو ویکسین لگائی گئی۔
برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، کورونا ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com