کراچی (جیوڈیسک) سندھ پولیس کی جانب سے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر محمکہ داخلہ سندھ کو نئے سال کی آمد کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے لئے مراسلہ تحریر کیا گیا تھا۔
جس کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے 31 دسمبر سے یکم جنوری تک ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔
خواتین، بزرگ اور بچے پابندی سے مستثنیٰ ہونگے جبکہ بغیر سائلنسر والی موٹر سائیکل کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائیگی۔