اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت کی جانب سے عوام کے لیے نئے سال کے آغاز پر تیل مصنوعات مزید سستی کی جارہی ہیں۔ اوگرا نے پٹرول 6 روپے 25 پیسے جبکہ ڈیزل 7 روپے 86 پیسے سستا کرنے کی سفارش کردی۔ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتیں 5 سال کی کم ترین سطح 57 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے دیکھی جارہی ہیں۔
عالمی قیمتوں میں کمی کو دیکھتے اوگرا نے یکم جنوری سے پیٹرول 6 روپے 25 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 86 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کردی۔اس کے علاوہ نئے سال پرمٹی کا تیل 11 روپے 26 پیسے جبکہ ایچ او بی سی 14 روپے 14 پیسے فی لیٹر کم ہوسکتا ہے۔ حکام کے مطابق اوگرا نے قیمتوں کے حوالے سے وزارت پٹرولیم کو بھیج دی ہیں جس پر منظوری کے بعد حتمی قیمتوں کا اعلان آج شام تک ہوجائے گا۔