سال نو کا نئی امیدوں کے ساتھ شاندار استقبال

New Year

New Year

آکلینڈ (اصل میڈیا ڈیسک) نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں سال 2022 کا شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر آتشبازی کی گئی اور نغموں کی دھن پر شہریوں نے رقص کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سال نو کا جشن سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں منایا گیا۔ رات کے 12 بجتے ہی آکلینڈ کا اسکائی ٹاور رنگوں میں نہا گیا شاندار آتش بازی کی گئی۔ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

نیوزی لینڈ کے بعد سال 2022 کا جشن آسٹریلیا میں منایا گیا۔ سڈنی ہاربر پر آتش بازی کی گی اور شہری اہل خانہ کے ہمراہ اس سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ اس کے بعد روس، جاپان میں جشن سال نو منایا جائے گا جس کا اختتام نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر ہوگا۔

بعد ازاں شمالی کوریا، ہانگ کانگ، چین، تائیوان، تھائی لینڈ ،بھارت اور پاکستان نے سال 2022 کو نئی امیدوں کے ساتھ خوش آمدید کہا۔ ہر ملک میں سال نو کی آمد کے حوالے سے مختلف انداز سے جشن کا اہتمام کیا گیا، جسے دیکھنے کے لیے شہری گھروں سے باہر نکلے۔

کورونا کی نئی شکل اومیکرون کے باعث سال نو کی تقریبات قدرے ماند ہیں تاہم ایس او پیز کے ساتھ من چلے خوشیاں منانے چلے آئے ہیں۔