لاہور: تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر، چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار نے کہاہے کہ نیو ایئرنائٹ منانے کی بجائے ہمیں اجتماعی توبہ، حمد و نعت اورمحافل درود وسلام کا اہتمام کرناچاہیے تاکہ ہم اللہ رب العزت کی رحمت کے حقدار بنتے ہوئے دنیاوی مشکلات و ناگہانی آفات سے محفوظ رہ سکیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ ہفتہ وار تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ان کا کہنا تھاکہ نیوایئرنائٹ و دیگر غیر اسلامی رسومات سے نجات کیلئے نوجوان نسل میں روحانیت کا فروغ اور شعور اجاگر کرنا انتہائی ضروری ہے ۔
جس قدر ہماری نوجوان نسل دین سے دور ہورہی ہے دنیاوی مشکلات اور ناگہانی آفات ، بے راہ روی کا شکار ہوتی جارہی ہے ،بحیثیت مسلمان ہمیں ان کی مکمل رہنمائی کرتے ہوئے نیوایئرنائٹ منانے کی بجائے اللہ رب العزت کی حمد و ثناء کرنے کا درس دینا ہوگا تاکہ وہ معاشرے کا ایک پکا و سچا مسلمان بنتے ہوئے ملک وقوم کیلئے اہم خدمات سرانجام دے سکیں ۔تقریب سے صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی ، پیر الطاف حسین نقشبندی ، پیر مشتاق احمد صدیقی، پیر محمد طاہر نقشبندی ، پیر سید احمد ندیم شاہ، پیر سید عدنان اکرم نقشبندی ، پیر ڈاکٹرمحمد ارشد نقشبندی ، پیر ڈاکٹر الیاس قادری سمیت دیگر علماء و مشائخ نے بھی خطاب کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات ، شریعت محمد ی ۖ کو اپنانے اور غیر اسلامی رسومات سے نجات حاصل کرنے پر زور دیا اختتام پرامیر تنظیم صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار نے امت محمدی ،ملکی ترقی و خوشحالی اور آپریشن ضرب کی مزید کامیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔