نئے سال میں عوام اپنا احتساب کریں تو انقلاب یقینی ہے۔ راجونی اتحاد

Pakistan

Pakistan

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن ودیگر نے قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مظلوم عوام و طبقات اگر شخصیت پرستی ‘ جانبداری اور خوف سے نجات حاصل کرکے ظالموں ‘ لٹیروں ‘ مفاد پرستوں ‘ منافقوں اور عوام و ملک دشمنوں کے احتساب کیلئے متحدہوجائیں تو نیا سال پاکستان و عوام کیلئے انقلاب ‘ تبدیلی اور اصلاح کا سال ثابت ہوگا اور اقتدارمنافقوںاور مفاد پرستوں کے ہاتھ میں نہیں رہے گا تو پھر نہ ظلم و استحصال رہے گا۔

نہ ہی دہشتگردی ‘ بد امنی اور جرائم کا وجود باقی بچے گا جس کے بعد یقینا امن ‘ عافیت ‘ اخوت ‘ محبت ‘ استحکام ‘ ترقی اور خوشحالی پاکستان و عوام کا مقدر بن جائے گی مگر اس کیلئے پہلے عوام کو اپنا احتساب کرنا اور اپنے اندر کی خامیوں کا کاتمہ کرنا ہو گا۔